Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 154|Reply: 0

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206697
Post time 2025-12-28 22:33:58 | Show all posts |Read mode
  ڈاکٹر شمشاد اختر : فائل فوٹو  

اسٹیٹ بینک نے ڈاکٹر شمشاد اختر کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، اسٹیٹ بینک بورڈ، انتظامیہ اور تمام عملہ نے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی، ان کا دورِ ملازمت مثالی قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے غیر متزلزل عزم سے عبارت تھا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کو مضبوط بنانے اور مستحکم مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایک ایسی لازوال میراث چھوڑی جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق  ایک ممتاز ماہرِ معاشیات اور عالمی ترقیاتی رہنما کے طور پر ان کے شاندار کیریئر نے بین الاقوامی مالیاتی اور کثیرالجہتی اداروں میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کو ایک ماہرِ معاشیات، بصیرت رکھنے والی رہنما اور ملک کی مخلص خادمہ کے طور پر ہمیشہ انتہائی احترام اور تشکر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک ان کے اہلخانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ڈاکٹر شمشاد اختر کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 16:56 GMT+5 , Processed in 0.047650 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list