Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 264|Reply: 0

سلمان خان کی سالگرہ کی 60ویں تقریب میں کھانوں کا دلچسپ چنائو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193996
Post time 2025-12-29 01:09:57 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 60ویں سالگرہ کی تقریب کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز ممبئی شہر سے باہر سالگرہ تقریب سلمان کے فارم ہائوس پان ویل میں منائی گئی۔

اس موقع پر انواع و اقسام کے دلچسپ کھانوں کا مینو تھا، 27 دسمبر کو ہونے والی تقریب شاندار رہی۔   
کترینہ نے سلمان خان کو کس طرح کی زندگی کی دعا دی؟

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کو ’ٹائیگر‘ اور’سپر ہیومن‘ کہہ دیا۔   

رات بھر جاری رہنے والی اس پارٹی میں کباب، دال، پنیر اور فرانسیسی میٹھی ڈشز کا اہتمام کیا گیا تھا، ضیافت میں مہمانوں کے لیے خصوصی وینی ٹی وینز کا بھی انتظام تھا۔

تقریب کی جگہ کو سفید گلاب سے سجایا گیا اور پس منظر میں دھیمی موسیقی کا انتظام تھا، اس موقع پر قریبی دوست، اہلِخانہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ان میں بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی اور منیش پال بھی شامل تھے۔ سلمان خان نے کیک پاپارازی کے ساتھ کاٹا، وہ سادہ سیاہ ٹی شرٹ میں نظر آئے، یہ پر مسرت جشن رات بھر جاری رہا۔   
سلمان خان کا دھرمیندر سے گہری محبت و عقیدت کا اظہار

بالی ووڈ کے بھائی جان اور اسٹار اداکار سلمان خان نے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی عیادت کے بعد، اُن سے گہری محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔   

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کی اہم بات کھانوں کا چنائو تھا، جن پر سلو بھائی نے خصوصی توجہ دی تھی، ویجیٹیبل اسٹارٹر میں کوٹی کباب، دہی کباب، آلو ٹکی اور بروکلی کباب پیش کیے گئے جبکہ  بنا سبزی والے کباب کی پانچ اقسام بھی شامل تھیں۔  

سبزی والے مرکزی کھانوں میں مختلف اقسام کی روٹیاں، دال کی 2 قسمیں، پنیر کی گریوی اور چاول شامل تھے جبکہ میٹھے میں گاجر کا حلوہ، گلاب جامن، ربڑی، آئس کریمز اور ملائی ڈیزرٹ پیش کیا گیا۔

ان کے ساتھ پارسی ڈیزرٹ بھی موجو تھا، دیگر اشیا میں پیسٹریز، میکارونز فیرامڈز، آلمنڈ بوسٹوک اور فرنچ ٹوسٹ کلاسک اور ٹیرامیسو بھی شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ سلمان نے رات فارم ہائوس پر بسر کرنے والے اداکاروں کے لیے وینی ٹی وینز کا انتظام کیا تھا، تاہم زیادہ تر مہمان صبح 6 سے 7 بجے فارم سے روانہ ہوگئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 06:46 GMT+5 , Processed in 0.047946 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list