Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 475|Reply: 0

پی ٹی آئی کے 14 سال صوبے کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہیں، آفتاب شیر پاؤ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-29 01:09:59 | Show all posts |Read mode
  تصویر بشکریہ، فیس بک

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتا ب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 14 سالہ حکومت صوبے کے عوام کی بڑی بدقسمتی ہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانا وزیراعلیٰ کی ذمے داری ہے، سہیل آفریدی کو دھرنے اور پنجاب کے دورے سے قبل صوبے کے حالات ٹھیک کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حاتمہ کے لیے صوبائی حکومت کی منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) کے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزرا کے ساتھ ہونے والا سلوک نامناسب تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان وزیر داخلہ سراج حقانی کا دوحا معاہدے پر عملدرآمد کا بیان خوش آئند ہے، افغانستان پاکستان میں دراندازی ختم کرے۔

آفتاب شیر پاؤ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان دہشت گردوں پر دباؤ ڈالے تو پاکستان میں دراندازی ختم ہوسکتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:49 GMT+5 , Processed in 0.047002 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list