Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 107|Reply: 0

ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-29 15:28:02 | Show all posts |Read mode
  — تصاویر بشکریہ ضرار خان/انسٹاگرام

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے تصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کے مطابق انہوں نے کاروباری خاتون مومل خان سے 28 دسمبر 2025 کو نکاح کر لیا ہے۔

انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’کس نے کہا کہ آپ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیت سکتے؟‘

نکاح کے پُرمسرت موقع پر ایک سادہ اور نجی تقریب منعقد کی گئی۔  

اس موقع پر ضرار خان نے سفید کُرتا شلوار کے ساتھ ہم رنگ واسکٹ زیب تن کی، جبکہ ان کی اہلیہ مومل خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس پر مدھم سنہری کڑھائی، سیکوئنز، زری اور چٹاپٹی کا کام کیا گیا تھا۔    
ماہرہ خان کی وجہ سے اداکاری کے شعبے میں ہوں: ضرار خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان کی وجہ سے آج اداکاری کے شعبے میں ہوں۔   

واضح رہے کہ پشتون خاندان سے وابستہ ضرار خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈیجیٹل کری ایشن اور ماڈلنگ سے کیا اور وہ انسٹاگرام پر اپنی کُکنگ ویڈیوز کے باعث خاصے مقبول ہیں۔  

اداکاری میں آنے سے قبل ضرار خان ایک ملازمت سے وابستہ تھے، تاہم انہوں نے اپنے شوق کی خاطر نوکری چھوڑ کر اداکاری کے شعبے کا رُخ کیا۔  

ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے نمایاں پروجیکٹس میں بارہواں کھلاڑی، کالج گیٹ، دل پر دستک اور جفا شامل ہیں۔  

دوسری جانب ان کی اہلیہ مومل خان ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ کنسلٹنٹ کمپنی، امیگریشن کمپنی کی بانی اور کپڑوں کے برانڈ کی شریک بانی بھی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:25 GMT+5 , Processed in 0.047249 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list