Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 934|Reply: 0

برطانیہ کا ریپبلک آف کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-29 15:28:05 | Show all posts |Read mode
  

برطانیہ نے نئے اسائلم قواعد پر عمل نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کرتے ہوئے ریپبلک آف کانگو پر ویزا پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ نے یہ فیصلہ ریپبلک آف کانگو کی حکومت کے غیرقانونی تارکین وطن اور مجرموں کو واپس لینے کے اقدامات پر اتفاق نہ کرنے پر کیا۔

وزراء کے مطابق ریپبلک آف کانگو برطانیہ کے نومبر میں اعلان کردہ اسائلم کے نئے قواعد کے تحت تبدیلیاں لانے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریپبلک آف کانگو کے شہری فاسٹ ٹریک ویزا کے لیے بھی رجوع نہیں کرسکیں گے، سیاستدانوں اور وی آئی پیز کو برطانیہ آنے پر ترجیحی سلوک کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگولا اور نمیبیا اپنے شہریوں کو واپس لینے کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کرنے کے سبب ویزا پابندیوں سے بچ گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ہوم سیکریٹری شبانہ محمود اسائلم قواعد کی پابندیوں سے اتفاق نہ کرنے والے دیگر ممالک پر بھی پابندیاں لگانے میں تاخیر نہیں کریں گی۔

حکومت نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ وہ نئے اسائلم قواعد پر عمل نہ کرنے پر انگولا، نمیبیا اور ریپبلک آف کانگو پر پابندیاں لگا دے گا۔

ہوم آفس کے مطابق نئے معاہدوں کی صورت میں ہزاروں افراد کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، اصلاحات کے سبب پناہ گزینوں کو عارضی ریفیوج اسٹیٹس دیا جائے گا جبکہ انہیں رہائش کی فراہمی کی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔

ہوم سیکریٹری نے اپنے شہریوں کو واپس نہ لینے والے ممالک پر ویزا پابندیاں اور ویزا ’ایمرجنسی بریک‘ لگانے کا انتباہ بھی دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:25 GMT+5 , Processed in 0.045712 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list