Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 179|Reply: 0

یو اے ای: نئے سال سے قبل شدید گرد و غبار کے طوفان کا خدشہ، ییلو الرٹ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-29 16:07:16 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں نئے سال سے قبل گرد و غبار کے شدید طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے پیشِ نظر ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔

’گلف نیوز‘ کے مطابق این سی ایم نے سمندر کے کنارے جانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے، تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں شدید طغیانی کا امکان ہے، خاص طور پر بحیرہ عمان میں حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔  

اس سلسلے میں سات فٹ تک اونچی لہروں کے خدشے کے پیشِ نظر ’ییلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:26 GMT+5 , Processed in 0.047125 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list