Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 154|Reply: 0

اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-29 18:04:30 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی بدلتی ترجیحات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکاری کے مقابلے میں کاروبار انہیں زیادہ متاثر اور متحرک کرتا ہے۔

یہ گفتگو انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران سامنے آئی، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا اپنے کاروبار میں؟

کومل عزیز نے پُراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوانی کے دنوں میں اداکاری بھی بےحد دلچسپ تھی، شوبز کی چکاچوند، میک اپ، ملبوسات اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، مگر اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔   
کومل عزیز نے شوبز کو خیرباد کہنے کی اصل وجوہات بتادیں

اداکارہ نے کہا کہ شوبز کے اوقاتِ کار غیر انسانی ہیں، پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر ماحول میرے لیے قابلِ قبول نہیں تھا   

واضح رہے کہ کومل عزیز خان نے اپنے ٹی وی کیریئر میں کئی نمایاں کردار ادا کیے، بعد ازاں اداکاری کے ساتھ ساتھ کومل عزیز نے خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی منوایا۔ وہ اپنے فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کی بانی ہیں اور اسٹریٹجی، مسئلہ حل کرنے اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:51 GMT+5 , Processed in 0.051584 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list