Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 182|Reply: 0

میں اور زارا ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں: اسد صدیقی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-29 21:19:11 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن اور فلم اداکار و ماڈل اسد صدیقی نے پنجابی لاہوری خاندان میں شادی کے تجربے پر کھل کر اظہار خیال کر دیا۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگی اور خالص لاہوری خاندان میں شادی کے تجربے پر گفتگو کی۔ وہ گزشتہ تقریباً پندرہ برس سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، حال ہی میں انہیں جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل شکنجہ میں بھی خوب سراہا گیا۔

اداکار کی شادی معروف اداکارہ زارا نور عباس سے ہوئی ہے اور وہ ایک ڈیڑھ سالہ بیٹی نورِ جہاں کے والد ہیں، حال ہی میں اسد صدیقی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔   
بیٹی کا نام کس نے رکھا؟ زارا اور اسد نے دلچسپ کہانی سنا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے بیٹی کے نام کے پیچھے چُھپی دلچسپ کہانی سنا دی۔    

اسد صدیقی نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ان کا خاندان خالص لاہوری پنجابی ہے، ان کے والد کرنل ہیں، ان کے بھائی خالص لاہوری ہیں اور سب پنجابی ہیں، جبکہ ہم کراچی سے ہیں، ہمارا خاندان خالص کراچی اور اردو بولنے والا ہے، اس کے باوجود رشتہ و شادی کچھ بہت آسانی سے ہوا، کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور سب کچھ فطری انداز میں ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’زارا میل جول پسند کرتی ہیں جبکہ میں خود انٹروورٹ ہوں، زارا کو لوگوں سے ملنا جلنا اور گھومنا پسند ہے، جبکہ میں زیادہ تر گھر پر رہنا، فلمیں دیکھنا، جم جانا یا چند قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتا ہوں، وہ سب سے ملنا چاہتی ہیں، مگر میں اسے کہتا ہوں کہ ہر کوئی دوست نہیں ہوتا۔‘

اپنی اہلیہ سے سیکھے گئے سبق کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد صدیقی نے کہا کہ میں نے زارا سے بہت سی چیزیں سیکھی ہیں، جیسے جذباتی ہونا، حساس ہونا، محبت، ہمدردی، لوگوں سے ملنا اور رشتے نبھانا، ورنہ میں فطرتاً انٹروورٹ، سخت اور قدرے سرد مزاج ہوں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:03 GMT+5 , Processed in 0.044797 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list