Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 632|Reply: 0

اسپورٹس پالیسی کیخلاف ورزی پر 3 فیڈریشنز کو آخری نوٹس مل گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-29 23:16:05 | Show all posts |Read mode
  

قومی اسپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 3 ملکی فیڈریشنز کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے عہداروں کو 7 روز میں دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر ان پر پابندی لگادی جائے گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس پالیسی پر عمل نہ کرنے پر ملک کی 3 اسپورٹس فیڈریشنز کے سینئر عہدیداران کو آخری نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جیو نیوز نے پی ایس بی کا نوٹیفکیشن حاصل کرلیا، جس کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے بعض عہدیداران مقررہ مدت سے زائد عرصے تک اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔

اسپورٹس پالیسی کے تحت کوئی بھی عہدے دار 4، 4 سال کی 2 ٹرم مکمل کرنے کے بعد پھر اپنے عہدے پر فائض نہیں رہ سکتا، لیکن تینوں فیڈریشنز کے بعض عہداران قومی اسپورٹس پالیسی کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں، اس ضمن میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے متعدد بار تحریری مراسلے ارسال کیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عہدیداران 7 دن کے اندر اندر اضافی مدت میں رکھے گئے عہدوں سے دستبردار ہو جائیں۔ بصورت دیگر پاکستان اسپورٹس بورڈ مزید کسی نوٹس کے بغیر ان پر پابندی عائد کرنے کا مجاز ہوگا۔

پی ایس بی کے مطابق پابندی کی صورت میں متعلقہ افراد کسی بھی قومی یا بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمی میں شرکت، نمائندگی یا وابستگی کے اہل نہیں رہیں گے۔  

اس کے ساتھ وہ کسی بھی قسم کی مالی معاونت، کھیلوں کی سہولیات، آلات، یا پاکستان اسپورٹس بورڈ سے منسلک کسی بھی ادارے یا فیڈریشن سے تعلق قائم نہیں کر سکیں گے۔

نوٹس میں تمام محکموں، فیڈریشنز اور اسپورٹس اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی کی صورت میں ان عہدیداران کے ساتھ کسی قسم کا تعاون یا خط و کتابت نہ کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:26 GMT+5 , Processed in 0.046672 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list