Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 369|Reply: 0

اداکار ضرار خان رشتہ ادواج میں بندھ گئے، نکاح کی تصاویر وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 01:51:32 | Show all posts |Read mode
پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے اپنی نجی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے نکاح کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر نے دیکھتے ہی دیکھتے توجہ حاصل کرلی اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔



انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر سے سامنے آیا کہ ضرار خان نے 28 دسمبر 2025 کو کاروباری شخصیت مومل خان کے ساتھ نکاح کیا۔ اداکار نے تصاویر کے ساتھ ایک دلچسپ اور مزاحیہ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں لکھا، ’’کس نے کہا کہ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیتا جا سکتا؟‘‘ اس جملے نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
          View this post on Instagram                       


نکاح کی تقریب سادگی اور نجی ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ضرار خان سفید کرتا شلوار اور ہم رنگ واسکٹ میں ملبوس دکھائی دیے، جبکہ دلہن مومل خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جس پر ہلکی سنہری کڑھائی، سیکوئنز، زری اور چٹاپٹی کا نفیس کام نمایاں تھا۔



ضرار خان کا تعلق ایک پشتو خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایشن سے کیا۔ انسٹاگرام پر کوکنگ ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اداکاری اختیار کرنے سے پہلے وہ ایک ملازمت بھی کرتے رہے، تاہم شوق کو پیشہ بنانے کے لیے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ مومل خان ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں۔ وہ ایک کنسلٹنسی اور امیگریشن کمپنی کی بانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ملبوسات کے برانڈ کی شریک بانی بھی ہیں۔

ضرار خان کے نکاح کی خبر اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں شوبز شخصیات اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:06 GMT+5 , Processed in 0.044413 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list