Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 180|Reply: 0

بھارتی اداکارہ نے والدین کی جانب سے شادی پر دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 02:30:55 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارتی اداکارہ نندنی نے والدین کی جانب سے مرضی کے خلاف شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی اداکارہ نندنی سی ایم نے بنگلورو میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی، مرنے سے پہلے انہوں نے ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑا ہے۔

اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دباؤ کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔   
بریک اپ کے بعد معروف اسکائی ڈائیور کی موت خودکشی قرار دے دی گئی

حکام کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ڈیماریل 500 سے زائد کامیاب اسکائی ڈائیونگ کر چکی تھیں، انہوں نے اپنی آخری چھلانگ کے دوران جان بوجھ کر پیرا شوٹ نہیں کھولا تھا اور خود کار حفاظتی نظام بھی بند کر دیا تھا۔   

فی الحال نندنی کی موت کے حقیقی اسباب کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق نندنی نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ والدین مجھے مرضی کے خلاف شادی پر مجبور کر رہے تھے، میں جذباتی طور پر دباؤ میں تھی۔  

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوٹ کے مواد کو تحقیقات کے دوران جانچ کے لیے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک المناک اتفاق نندنی حال ہی میں تامل سیریل گوری میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کے کردار کو زہر پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد اس منظر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، تاہم حکام نے اس  سین کو ان کی موت کے حالات سے جوڑنے سے انکار کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:03 GMT+5 , Processed in 1.458687 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list