Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 839|Reply: 0

میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 03:48:59 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: آئی ایس پی آر  

میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کو آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔

شہید میجر عدیل زمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے ڈی آئی خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔   
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل زمان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدیل زمان نے بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔   

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، فیلڈ مارشل نے شہید کے اہل خانہ کے صبر و استقامت کی بھی دعا کی۔

میجر عدیل زمان نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہے، ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:04 GMT+5 , Processed in 0.043785 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list