Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 968|Reply: 0

بنگلادیش: خالدہ ضیاء اور ان کے بیٹے کے 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 04:28:00 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء اور پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر پانچ نشستوں پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

بنگلادیش میں فروری 2026 میں شیڈول انتخابات کے لیے پیر کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے آخری دن یہ فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں ان کی جانب سے جمع کروائے گئے۔   
سابق وزیرِاعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

خالدہ ضیا کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیا کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا۔   

طارق رحمان کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، جن میں ایک ڈھاکا-17 حلقے کے لیے ان کے کاغذات  جمع کروائے گئے اور دوسرے ان کے آبائی حلقے بوگرا-6  سے بھی الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

بی این پی کی چیئر پرسن خالدہ ضیاء نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، فینی-1 حلقے کے لیے ان کے کاغذات بی این پی کے نائب چیئرمین الیکشن کوآرڈینیٹر منشی رفیق الاسلام نے جمع کروائے، خالدہ ضیاء کی علالت کے باعث متبادل امیدوار بھی تیار رکھا گیا ہے۔   
بنگلادیش: طلبا کی سیاسی جماعت این سی پی جماعت اسلامی کی زیر قیادت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔   

خالدہ ضیاء کے بوگرا-7 (گبتولی–شاہجہان پور) حلقے کے لیے کاغذات ان کے مشیر ہلال الزماں نے جمع کروائے۔ ان کے مطابق، خالدہ ضیاء اس وقت  علالت کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم انہوں نے خود کاغذاتِ نامزدگی پر دستخط کیے ہیں۔

اس موقع پر بیگم خالدہ ضیاء کی نمائندگی بی این پی کے مقامی رہنماؤں نے کی، ہلال الزمان نے کہا کہ بوگرا-7 کا حلقہ بی این پی کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اسی حلقے میں بی این پی کے بانی ضیاء الرحمان کی رہائش گاہ واقع ہے۔   
سابق وزیرِاعظم بنگلادیش خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک

خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔   

انہوں نے بتایا کہ بیگم خالدہ ضیاء نے پہلی مرتبہ 1991 کے قومی پارلیمانی انتخابات میں اسی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ 1996 اور 2001 کے انتخابات میں بھی وہ یہاں سے منتخب ہوئیں۔

اس کے علاوہ خالدہ ضیاء کے دیناج پور-3 (صدر) حلقے کے لیے کاغذات بی این پی کے ایگزیکٹو ممبر سید جہانگیر عالم نے سہ پہر کے وقت ضلعی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:04 GMT+5 , Processed in 0.044849 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list