Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 287|Reply: 0

ویرات کوہلی اور روہت شرما وجے ہزارے ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں کیوں نہیں کھیلے؟ وجہ سامنے آ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 17:28:08 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

وجے ہزارے ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں بھارتی کرکٹ کے دو بڑے نام ویرات کوہلی نے دہلی جبکہ روہت شرما نے ممبئی کی نمائندگی نہیں کی۔ دونوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے میدان میں نظر نہیں آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بلے باز پہلے ہی ٹورنامنٹ میں اپنے طے شدہ دو میچز کھیل چکے تھے جس کے بعد انہیں آرام دیا گیا۔

ویرات کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو میچوں میں 131 اور 77 رنز بنائے۔  

دوسری جانب روہت شرما نے ممبئی کے لیے پہلے میچ میں 155 رنز کی بڑی اننگز کھیلی تاہم اگلے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 6 جنوری کو ریلوے کے خلاف دہلی کی جانب سے ایک اور میچ کھیل سکتے ہیں جبکہ روہت شرما اب ممبئی کے لیے ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔   
وجے ہزارے ٹرافی: ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تنخواہیں سامنے آ گئیں

وجے ہزارے ٹرافی کو بھارت کے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ کا سب سے اہم ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی نے کرکٹ کے متوالوں کو خوش کر دیا ہے۔   

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے قومی کیمپ جوائن کریں گے۔

دوسری جانب جسپریت بمرا اور ہاردک پانڈیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔  

بھاتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مستقبل کی اہم ذمہ داریوں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاہم دونوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کریں گے، جو ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مارچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا جبکہ جسپریت بمرا آخری بار 2023ء کے ورلڈ کپ فائنل میں ون ڈے میچ کھیلتے نظر آئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:04 GMT+5 , Processed in 0.812683 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list