Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 219|Reply: 0

2026ء کیٹ مڈلٹن کیلئے خوشخبریوں کا سال ہوگا، شہزادی ڈیانا کی نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 18:07:06 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹوز

معروف برطانوی نجومی ڈیبی فرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن کے لیے سال 2026ء کامیابیوں، اعتماد اور ذاتی خوشیوں کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔  

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہزادی ڈیانا کی نجومی ڈیبی فرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن مسلسل دو سال صحت کے مسائل اور شاہی ذمہ داریوں کے بعد اب ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میگزین ’ہیلو!‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران ڈیبی فرینک نے کہا ہے کہ جنوری 2026ء کیٹ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہوگا۔  

ان کے مطابق مئی کے مہینے میں کیٹ مڈلٹن ایک نمایاں شاہی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی اور عوام کے دلوں میں راج کریں گی۔   
میگھن مارکل اور پرنس ہیری میں پیشہ ورانہ علیحدگی کا امکان

برازیل کے معروف نجومی اتھوس سالومے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈچس آف سسیکس، میگھن مارکل آئندہ برسوں میں اپنی زندگی کے ایک بھرپور غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ پر مبنی دور سے گزریں گی۔   

نجومی ڈیبی فرینک کا کہنا ہے کہ 2026ء کے دوران کیٹ کے اعتماد اور قد و قامت میں اضافہ ہوگا اور وہ دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کے سفر میں آگے بڑھیں گی۔ خزاں کے موسم میں وہ بھرپور محنت کریں گی جبکہ نومبر میں عوامی پذیرائی اور ذاتی مسرت کے ساتھ کامیابیوں کا مزہ چکھیں گی۔

ڈیبی فرینک کے مطابق 2026ء کیٹ مڈلٹن کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں سطحوں پر ترقی اور کامیابیوں کا سال ہوگا۔  

واضح رہے کہ جنوری 2024ء میں کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، یہ پیش گوئیاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب کیٹ مڈلٹن اس سال بیماری سے نجات پا چکی ہیں۔

شاہی مبصرین کے مطابق کیٹ مڈلٹن کے بارے میں یہ خوش آئند پیش گوئیاں مبینہ طور پر ملکہ کیملا اور شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہیں کیونکہ کیٹ کو عوام میں سب سے مقبول شاہی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:04 GMT+5 , Processed in 0.044874 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list