Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 306|Reply: 0

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-31 06:27:50 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا آغاز ہوگیا،صدر، جیل روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پھوار کے باعث موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔   
بلوچستان میں آج سے بارش و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

بلوچستان میں آج سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، قومی شاہراہوں پر ممکنہ برفباری کے پیش نظر این ایچ اے بلوچستان نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔   

دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے سیاحتی مقامات پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وادی نیلم میں تیز اور ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے،  جاگراں،اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس، تاوبٹ سمیت وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ مرکزی شاہراہ نیلم سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔  

گلگت بلتستان میں چلاس، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔  

جنوبی و شمالی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارش سے موسم سرد ہوگیا۔  

چمن، حب، وندر، پشین، زیارت، مسلم باغ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کوئٹہ، گوادر، جیونی میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:06 GMT+5 , Processed in 0.046194 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list