Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 444|Reply: 0

’شعلے‘ کا منظر حقیقت میں تبدیل، بسنتی اپنے ویرو کی ’ہاں‘ کیلئے بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-31 18:10:04 | Show all posts |Read mode
  تصاویر بھارتی میڈیا

بھارت کی شہرہ آفاق ایکشن فلم شعلے کا ایک یادگار منظر تقریباً 50 برس بعد حقیقی زندگی میں بھی نظر آگیا۔ بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے محبوب سے شادی کے مطالبے کے لیے ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم شعلے میں جہاں کردار ویرو اپنی محبت بسنتی کے لیے جان خطرے میں ڈالتا ہے، وہیں اس واقعے میں ’بسنتی‘ نے خود ’ویرو‘ کو پانے کے لیے یہ انتہائی خطرناک قدم اٹھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کی رہائشی ایک خاتون جس کا نام بسنتی بتایا جا رہا ہے، بجلی کے ٹاور پر چڑھ گئی اور اپنے محبوب ویرو سے شادی کا مطالبہ کرنے لگی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کو نیچے اترنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، تاہم خاتون نے واضح طور پر کہا کہ اگر اس کی ویرو سے شادی نہ کروائی گئی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔ کئی گھنٹوں تک پولیس اور ریسکیو اہلکار خاتون کو نیچے اتارنے میں ناکام رہے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکام نے حکمتِ عملی تبدیل کی اور خاتون کے محبوب ویرو کو موقع پر بلایا۔ ویرو کے پہنچنے کے بعد حالات میں بہتری آئی اور بالآخر پولیس خاتون کو بحفاظت بجلی کے ٹاور سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔   
پسند کی شادی سے انکار، نوجوان بجلی کے گھمبے پر چڑھ گیا

بالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ فلم ’شعلے‘ کے مرکزی کردار ویرو کا ٹنکی والا آئیکونک سین اس وقت حقیقت کا روپ اختیار کر گیا، جب اجمیر میں لڑکے کے گھر والوں نے اس کی پسند کی شادی کروانے سے انکار کردیا۔   

پولیس حکام کے مطابق بسنتی اور ویرو کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے کے باعث ان کے اہلِ خانہ اس رشتے کے خلاف ہیں، اہلِ خانہ کے اختلافات نے خاتون کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، دونوں خاندانوں کو دورالہ پولیس اسٹیشن طلب کر لیا گیا ہے تاکہ معاملے پر بات چیت کی جا سکے جبکہ خاتون کو آئندہ ایسے خطرناک اقدامات سے باز رکھنے کے لیے کونسلنگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:06 GMT+5 , Processed in 0.044758 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list