Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 833|Reply: 0

بھارت: خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2026-1-1 03:18:05 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

بھارتی شہر فریدآباد میں ایک 28 سالہ شادی شدہ خاتون کو چلتی وین میں ڈھائی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے سڑک پر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک وین اس کے پاس آ کر رکی۔ وین میں موجود دو نوجوانوں نے خاتون کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دے کر وین میں بٹھا لیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے وین میں مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، بعدازاں ملزمان خاتون کو چلتی وین سے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔   
بھارت: گاڑی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر نجی کمپنی کی ایگزیکٹو، شوہر گرفتار

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران اس گاڑی میں نصب ویب کیم (ڈیش کیم) کی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہے، جس میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ شامل ہے اور یہ شواہد کا اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔   

خاتون کی جانب سے فون کرنے پر اِس کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور تشویشناک حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید ذہنی صدمے سے دو چار متاثرہ خاتون کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی وین بھی برآمد کر لی۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے اور گھریلو تنازع کے باعث شوہر سے الگ اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:21 GMT+5 , Processed in 0.048341 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list