Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 611|Reply: 0

شاہد کپور کی والدہ نے پنکج کپور سے علیحدگی کی وجہ بتادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 03:57:09 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ اور کلاسیکل رقاصہ نیلما عظیم نے سابق شوہر اداکار پنکج کپور سے اپنی علیحدگی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے درمیان پیدا ہونے والا بہت زیادہ فاصلہ طلاق کی بنیادی وجہ بنا۔

واضح رہے کہ نیلما کی پنکج کپور سے 1979 میں شادی ہوئی اور  1984 میں طلاق ہوئی، اس وقت ان کے بیٹے اداکار شاہد کپور صرف تین برس کے تھے، اب 41 برس بعد نیلما نے پنکج کپور سے علحیدگی کی وجہ بیان کی اور کہا کہ انھیں اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انکے پاس انکے بچے شاہد کپور اور ایشان کھتر موجود ہیں۔

وکی لالوانی کے ساتھ ایک انٹرویو میں 67 سالہ  نیلما کا کہنا تھا کہ مجھے بس یہ محسوس ہوتا ہے کہ بدقسمتی سے یہ ہونا ہی تھا۔ کوئی بھی شادی علیحدگی کے لیے نہیں کرتا، لوگ ہمیشہ ساتھ رہنے کے لیے شادی کرتے ہیں۔ شاید ہم دونوں بہت مختلف انسان تھے۔  

انھوں نے کہا کہ شادی صرف اس لیے نہیں ہوتی کہ کس نے کیا کیا یا کیا ہوا۔ اگر ان میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو تو مجھے لگتا ہے کہ وہ رشتہ ٹھیک نہیں رہتا۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے درمیان کافی زیادہ فاصلہ بھی تھا، کیونکہ وہ ممبئی میں اور میں دہلی میں رہتی تھی۔

نیلما نے وضاحت کی کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پنکج کا ان کے اور شاہد کے بغیر ممبئی منتقل ہونا شاید درست فیصلہ نہیں تھا۔ تاہم انھوں کہا ایک فنکار اکثر اپنی تخلیقی مصروفیات، خوابوں اور عزائم میں اس قدر کھو جاتا ہے کہ یہ سب کچھ اس کے لیے ہمہ وقت مشغلہ بن جاتا ہے۔

اسکے علاوہ پورے خاندان کا ایک ساتھ ممبئی منتقل ہونا مالی طور پر ممکن نہیں تھا، اسی لیے میں نے پنکج کو آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ تاہم کئی برس تک الگ رہنے سے فاصلے بڑھے جو بلآخر طلاق پر منتج ہوئے۔  

بعدازاں نیلما کی راجیش کھتر اور رضا علی خان سے شادیاں ہوئیں جو چند سالوں میں ختم ہوگئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:23 GMT+5 , Processed in 2.361483 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list