Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 668|Reply: 0

سونیا حسین کو پاکستان کی ثقافت کی نمائندگی پر روس میں اعزاز سے نوازا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2026-1-1 04:33:59 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کو پاکستان کی فن و ثقافت کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے پر روس میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز فن، ثقافت اور عوامی رابطوں کے ذریعے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

سونیا حسین نے اس یادگار لمحے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور اس اعزاز پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کا آغاز شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے اشعار سے کیا، جو قومی فخر اور حوصلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں سونیا حسین نے لکھا کہ مجھے روس میں اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، جس پر میں بے حد شکر گزار ہوں، میں روس میں اس باوقار اعزاز کے لیے پاکستانی سفارت خانے اور حکومتِ پاکستان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

سونیا حسین نے ثقافتی سفارت کاری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات باہمی احترام، مکالمے اور ثقافتی تبادلوں پر مبنی ہیں۔   
سونیا حسین کو بہترین اداکارہ کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنے پر ساتھی فنکاروں کا شاندار خراجِ تحسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے عالمی سطح پر چین اور ملائیشیا کے بعد اب ریشین فلم ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔    

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات ہمیشہ احترام اور تعاون پر قائم رہے ہیں، روس امن، ہم آہنگی اور باہمی سمجھ بوجھ کا مضبوط حامی رہا ہے اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ فن، ثقافت اور عوامی روابط کس طرح دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ایسے لمحات دوستی، اتحاد اور مشترکہ اقدار کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں اس سفر کا حصہ بنی جو ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:22 GMT+5 , Processed in 0.049467 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list