Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 101|Reply: 0

نعمان اعجاز کا پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ مایوسی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 04:34:00 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اور بے مثال اداکار نعمان اعجاز نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کھل کر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ حالات تشویشناک ہیں، مگر میری امید اور محبت آج بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔

نعمان اعجاز نے بےشمار مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے ہی، حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیاب ڈرامہ سیریل بسمِل میں شاندار اداکاری پر انہیں زبردست  پذیرائی ملی، جبکہ ان دنوں ڈرامہ شرپسند میں ان کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔   
میں فیصل قریشی یا ہمایوں سعید نہیں، جو مجھے میک اپ کی ضرورت پیش آئے: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ اپنی ظاہری شکل و صورت کے بجائے اپنے کردار کو مؤثر انداز میں پیش کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔   

حال ہی میں ایک پروگرام میں پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ میں اب بھی پُرامید ہوں، میں اپنے ملک سے محبت کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں سے محبت کرتا ہوں، مجھے پاکستان کی ہر چیز سے محبت ہے، مگر اسے  صاف کرنے کی ضرورت ہے، کسی کو اسے واشنگ مشین میں ڈال کر صاف کرنا ہوگا، اس پر لگے داغ دھبے ختم کرنا ہوں گے، کیونکہ یہ اب بہت گندا ہو چکا ہے۔

دیانت داری اور محنت کی قدر پر بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے موجودہ نظام پر سخت تنقید کی۔  

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایماندار آدمی کی کوئی جگہ نہیں، محنت اور خالص نیت سے کام کرنے والے شخص کی کوئی قدر نہیں، بہت سے لوگ ایمانداری سے کام کرنا چاہتے ہیں، مگر ناانصافیوں کی وجہ سے کر نہیں پاتے، اگر میں ایمانداری سے کام کروں تو مجھے وقت پر معاوضہ ملنا چاہیے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:23 GMT+5 , Processed in 0.044911 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list