Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 321|Reply: 0

برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر روبرٹو کارلوس اسپتال میں داخل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2026-1-1 09:07:08 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

برازیل اور ریال میڈرڈ کے سابق مایہ ناز ڈیفینڈر روبرٹو کارلوس کی دل کے عارضے کے باعث سرجری کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ روبرٹو کارلوس، جو اس وقت ریال میڈرڈ کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، تعطیلات کے دوران اپنے آبائی ملک برازیل میں موجود تھے کہ طبی معائنے میں دل کی کارکردگی میں خرابی سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق روبرٹو کارلوس ابتدا میں ٹانگ میں خون کے معمولی لوتھڑے کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کروا رہے تھے، تاہم مکمل ایم آر آئی اسکین میں دل کے مسائل کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

روبرٹو کارلوس اس وقت خطرے سے باہر ہیں، تاہم انہیں احتیاطی طور پر مزید 48 گھنٹے اسپتال میں زیرِ نگرانی رکھا جائے گا۔  

واضح رہے کہ روبرٹو کارلوس فٹبال کی تاریخ کے بہترین اٹیکنگ لیفٹ بیکس میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے برازیل کی جانب سے 125 میچز کھیلے، دو ورلڈ کپ فائنلز (1998 اور 2002) کا حصہ رہے اور 2002 میں عالمی کپ جیتا۔ وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ تین بار چیمپئنز لیگ کے فاتح بھی رہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:21 GMT+5 , Processed in 0.048392 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list