Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 551|Reply: 0

کینیڈا: شراب کی بو آنے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2026-1-1 19:33:08 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

کینیڈا کے شہر وینکوور ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ سے شراب کی بو آنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا جب پائلٹ پرواز سے قبل ڈیوٹی فری اسٹور سے شاپنگ کر رہا تھا۔

ایئرپورٹ عملے نے ایئر انڈیا کے پائلٹ سے شراب کی بو محسوس کی اور اسے شراب خریدتے دیکھا جس کے بعد کینیڈین حکام کو اطلاع دی گئی، حکام نے ایئر انڈیا کے پائلٹ کا ’بریتھ اینالائزر‘ ٹیسٹ کیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے روک حراست میں لے لیا۔

اس معاملے پر ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈین حکام نے پائلٹ کے ’ڈیوٹی کے لیے موزوں‘ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کے ہوابازی کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر انڈیا کے ایک اور کاک پٹ کریو کو شو کاز نوٹس جاری کیا ہے۔  

ایئر انڈیا کے عملے پر الزام ہے کہ پائلٹس نے دہلی اور ٹوکیو کے درمیان متعدد پروازیں سنگین خامیوں کے باوجود آپریٹ کیں۔

ڈی جی سی اے نے دو ہفتوں میں ایئر انڈیا سے وضاحت طلب کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:18 GMT+5 , Processed in 0.045996 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list