Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 136|Reply: 0

ہم اللّٰہ کے ہیں، اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد سکندر رضا کا پیغام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 08:33:07 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: ایکس/ سکندر رضا  

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

سکندر رضا کے چھوٹے بھائی 13 سالہ محمد مہدی ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا تھے اور حالیہ طبی پیچیدگیوں کے باعث 29 دسمبر کو انتقال کرگئے تھے، ان کی تدفین 30 دسمبر کو دارالحکومت ہرارے میں کی گئی۔

زمبابوے ٹیم کے کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کو یاد کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ ہم اللّٰہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

سکندر رضا نے بھائی کی مغفرت کی دعائیں کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغامات میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں، جس پر ہم سب دل سے شکر گزار ہیں۔   
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

زمبابوے کرکٹ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا اور ان کے اہلِ خانہ سے ان کے کمسن بھائی محمد مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ محمد مہدی کو 30  دسمبر کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں اور پوری کمیونٹی کے لیے ایسی یادیں چھوڑ گئے ہیں جو زندگی بھر ساتھ رہیں گی۔

سکندر رضا نے مزید کہا کہ ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں ایسا فرشتہ عطا کیا، ایک بار پھر، محبت، دعاؤں اور حوصلے بھرے پیغامات پر آپ سب کا جزاک اللّٰہ۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:38 GMT+5 , Processed in 0.044834 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list