Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1002|Reply: 0

کم جونگ اُن کی بیٹی جو اَے کا سرکاری مقبرے کا پہلا عوامی دورہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 18:16:47 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی بیٹی جو اَے نے پہلی بار عوامی طور پر ریاستی مقبرے کُمسوسان پیلس آف دی سن کا دورہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ دورہ یکم جنوری کو کیا گیا جہاں جو اَے نے اپنے والدین کے ہمراہ ملک کے سابق رہنماؤں (دادا پڑدادا) کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں جو اَے کو کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ لی سول جو کے درمیان مرکزی ہال میں کھڑے دیکھا گیا۔ اس موقع پر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

جو اَے نے نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں وہ اپنے والد کے ہمراہ بیجنگ کے دورے پر بھی گئی تھیں جو اِن کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔   
کم جونگ ان بیٹی کو پہلے بین الاقوامی دورے پر چین کیوں لے کر گئے؟

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر والد کے ہمراہ چین میں موجود ہیں۔    

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تاحال جو اَے کی عمر کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جو اَے کو گزشتہ تین برسوں سے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر نمایاں طور پر پیش کی جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو اے سے متعلق ماہرین اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر جو اے کو مستقبل کی رہنما کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:36 GMT+5 , Processed in 0.044298 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list