Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 328|Reply: 0

’اہم عالمی شخصیت کی موت، 7 ماہ کی عظیم جنگ‘، نوسٹرڈیمس کی 2026ء کیلئے ہوش ربا پیشگوئیاں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 20:13:07 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

جیسے ہی سال 2026ء کا آغاز ہوا ہے، مشہور فرانسیسی نجومی نوسٹرڈیمس کی مشہور پیش گوئیاں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔  

نوسٹرڈیمس کا اصل نام مشیل ڈی نوسترڈم تھا، وہ 16ویں صدی کے ایک معالج اور نجومی تھے۔

اِن کی کتاب ’دی لیز پروفیسیز‘ 1555 میں شائع ہوئی جس میں 942 منظوم اشعار (کوآٹرینز) شامل ہیں۔  

ان تحریروں میں کسی سال کا واضح ذکر نہیں مگر سازشی نظریات رکھنے والے افراد انہیں جدید واقعات سے جوڑتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نوسٹرڈیمس کی بیشتر پیش گوئیاں مبہم اور غیر واضح رہی ہیں تاہم ان کے ماننے والے ہر نئے سال میں ان تحریروں کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہیں۔

نوسٹرڈیمس کی 2026 سے منسوب اہم پیش گوئیاں:   
معروف فرانسیسی نجومی ناسٹرڈیمس کی مغرب کیلئے خوفناک پیشگوئی

لندن مشہور فرانسیسی نجومی ناسٹرڈیمس نے 1555ء میں...   

اہم عالمی شخصیت کی موت

نوسٹرڈیمس کے ایک شعر میں کہا گیا ہے کہ ’ایک عظیم آدمی دن کے وقت بجلی کی مانند گر پڑے گا،‘ اس کی تشریح کسی مشہور سیاسی یا عالمی شخصیت کے قتل یا اقتدار کے خاتمے کے طور پر کی جا رہی ہے۔

خونریزی کا انتباہ

ایک اور شعر میں سوئٹزرلینڈ کے اطالوی زبان بولنے والے علاقے ٹیسینو میں خون بہنے کی بات کی گئی ہے۔  

اس پیشگوئی کو یورپ میں کسی نئے تنازع یا سیاسی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔

بائبل کی مکھیاں (Biblical Bees)

’شہد کی مکھیوں کے عظیم جھنڈ‘ سے متعلق پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر الجھن پیدا کی ہوئی ہے۔  

بعض تشریحات کے مطابق اس سے مراد حشرات نہیں بلکہ سخت گیر یا آمرانہ سیاسی قوتیں ہو سکتی ہیں۔

سات ماہ کی عظیم جنگ

ایک مشہور شعر میں سات ماہ تک جاری رہنے والی ایک بڑی جنگ کا ذکر ہے جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  

بعض افراد اسے عالمی سطح کے تنازع سے جوڑ رہے ہیں۔

بحری جنگ کا امکان   
پوپ فرانسس کی موت سے متعلق صدیوں پرانی پیشگوئی پھر منظرِ عام پر

ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کی تشویش ناک حالت کے اعلان کے بعد فرانسیسی نوسٹراڈیمس کی صدیوں پرانی پیش گوئی میں پھر ماہرین کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔   

نوسٹراڈیمس کے ایک اور شعر میں سات بحری جہازوں کے گرد مہلک جنگ کا ذکر ملتا ہے۔  

اس کی تشریح جنوبی بحیرۂ چین میں ممکنہ بحری تصادم کے طور پر کی جا رہی ہے جس میں چین اور خطے کے دیگر ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماہرین کا دعویٰ ہے کہ نوسٹراڈیمس کی تحریریں علامتی اور مبہم ہیں جنہیں ہر دور میں مختلف انداز سے بیان کیا جاتا رہا ہے تاہم ان پیشگوئیوں نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تجسس اور خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:39 GMT+5 , Processed in 0.055150 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list