Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 372|Reply: 0

گہرے زخموں سے بہتا خون ایک سیکنڈ میں روکنے والا اسپرے ایجاد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 20:52:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے محققین نے ایک ایسا طبی اسپرے متعارف کروایا ہے جو صرف ایک سیکنڈ میں زخموں سے بہتے ہوئے خون کو روک سکتا ہے۔

یہ نئی ایجاد نازک حالات میں گہرے اور ناہموار زخموں کو سنبھالنے کے طریقے کار کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔

کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے سائنسدانوں نے ایک نیا میڈیکل پاؤڈر تیار کیا ہے جسے AGCL پاؤڈر کہا جاتا ہے۔ یہ نیکسٹ جینریشن ہیموسٹیٹک ایجنٹ ہے جسے زخم پر براہ راست لگا کر بہتے ہوئے خون کو تقریباً فوری طور پر بند کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روایتی طریقوں کے برعکس یہ اسپرے صرف چند سیکنڈز میں کام کرتا ہے اور جیسے ہی زخم پر لگتا ہے تو فوری طور پر اس سے بہتے ہوئے خون کو روکنا شروع کر دیتا ہے۔

AGCL پاؤڈر زخموں پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

جب AGCL پاؤڈر کو کسی زخم پر اسپرے کیا جاتا ہے تو یہ خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ تیزی سے اپنا رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ یہ کیمیائی تعامل پاؤڈر کو ہائیڈروجیل کی ایک مضبوط تہہ میں تبدیل کر دیتا ہے۔

صرف ایک سیکنڈ کے اندر زخم پر ہائیڈروجیل کی ایک ٹھوس تہہ بن جاتی ہے پھر  یہ تہہ زخم کو مؤثر طریقے سے سیل کرتی ہے اور گہرے یا ناہموار زخموں سے بھی خون کے زیادہ بہاؤ کو روکتی ہے۔

AGCL پاؤڈر کی خصوصیات

AGCL پاؤڈر کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کی پائیداری ہے۔ یہ پاؤڈر انتہائی درجہ حرارت یا زیادہ نمی والے ماحول میں بھی 2 سال تک مؤثر رہ سکتا ہے۔   
سماعت کو نقصان پہنچانے والی 5 عام ادویات

ماہرین کے مطابق متعدد عام استعمال ہونے والی ادویات اوٹو ٹاکسک (Ototoxic) ہوتی ہیں   

اس پاؤڈر کی پائیداری اس کو خاص طور پر میدان جنگ، ڈیزاسٹر زونز اور ہنگامی طبی ترتیبات کے لیے مفید بناتی ہےجہاں حالات اکثر غیر متوقع اور وسائل محدود ہوتے ہیں۔

تکلیف دہ زخموں سے زیادہ خون بہہ جانا موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور ایسی صورتحال میں AGCL پاؤڈر ہنگامی حالات میں بقا کی شرح کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے جہاں پر ہر ایک سیکنڈ بہت قیمتی ہوتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:39 GMT+5 , Processed in 0.816385 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list