Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 346|Reply: 0

برطانیہ: پبلک ٹرانسپورٹ میں نسلی و مذہبی نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 22:50:11 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں پبلک ٹرانسپورٹ پر نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق، کمیونٹی اور انسدادِ نسل پرستی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد بدسلوکی یا حملے کے خوف کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے گریز یا اپنے روزمرہ سفر کو محدود کر رہے ہیں۔  

ملک بھر کی مختلف پولیس فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران نفرت پر مبنی جرائم میں مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ خاص طور پر اسکاٹ لینڈ میں نسلی بنیادوں پر جرائم جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے مذہبی نفرت انگیز جرائم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ ایک ایسا ماحول فراہم کرتی ہے جہاں حملہ آور اکثر شراب کے اثر میں زیادہ دلیر ہو جاتے ہیں، متاثرہ فرد کو الگ تھلگ کر سکتے ہیں اور پھر اگلے اسٹاپ پر فرار اختیار کر لیتے ہیں۔

فریڈم آف انفارمیشن (FOI) کے تحت حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں نسلی نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد 20-2019  میں 2,827 ریکارڈ کی، جو 25-2024 میں بڑھ کر 3,258 ہو گئی۔

اسی طرح مذہبی نفرت پر مبنی جرائم میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 20-2019 میں ایسے 343 واقعات رپورٹ ہوئے، جو 24-2023 میں بڑھ کر 419 تک پہنچ گئے، تاہم اگلے سال ان میں معمولی کمی کے بعد تعداد 372 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں متاثرین کے ذاتی تجربات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ رواں سال اگست میں گلاسگو سٹی سینٹر سے ٹرین کے ذریعے سفر کے دوران ایک بزرگ خاتون نے ان کے سامنے بیٹھ کر انہیں نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہو گئیں۔

انسدادِ نسل پرستی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف متاثرہ افراد کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور تقسیم کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں، جس کے فوری اور مؤثر تدارک کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:39 GMT+5 , Processed in 0.050190 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list