Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 447|Reply: 0

برطانیہ میں برفباری و شدید سردی، سفری نظام متاثر ہونے کا خدشہ، وارننگ جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 22:50:12 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ بھر میں برفباری اور شدید سردی کے باعث آج سفری نظام میں خلل پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے موسمی وارننگز جاری کر دی ہیں۔

برطانیہ کے متعدد علاقوں میں برفباری اور نقطہ انجماد سے نیچے جانے کے حوالے سے یلو ویدر وارننگز نافذ ہیں، جبکہ شمالی اسکاٹ لینڈ کےلیے ایمبر سنو وارننگ جمعہ کو دوپہر سے مؤثر ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرد موسم کا یہ سلسلہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں انگلینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔  

لندن، گریٹر مانچسٹر اور کارڈف پر مشتمل علاقوں میں جمعہ کی صبح سے دوپہر تک برف اور جماؤ کے لیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح جنوب مغربی انگلینڈ میں جماؤ کے حوالے سے ایک علیحدہ یلو وارننگ جمعہ کی صبح جاری کی گئی جو صبح 10 بجے تک نافذ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں تقریباً 2 سینٹی میٹر برف پڑ سکتی ہے، جبکہ بلند علاقوں میں برف کی موٹائی 5 سینٹی میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

نئے سال کے دن شدید برفباری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے ہائی لینڈز اور شمال مشرقی علاقوں میں گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ جمعہ اور ہفتے کے اختتام تک برفانی طوفان جیسی صورتحال کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔

شمالی اسکاٹ لینڈ میں جاری ایمبر سنو وارننگ ہفتہ کی دوپہر تک نافذ رہے گی، جو ایک وسیع تر یلو وارننگ کے دائرہ کار میں شامل ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے ایمبر وارننگ والے علاقوں میں شدید موسمی حالات کے باعث بجلی کی بندش اور گاڑیوں کے پھنسنے جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

جمعہ کے روز بعض علاقوں میں نشیبی زمین پر برف کی سطح 20 سینٹی میٹر جبکہ بلند مقامات پر 40 سینٹی میٹر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایمبر وارننگ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شدید برفباری کے جھکڑ زیادہ تواتر سے چلیں گے اور بعض اوقات مسلسل برفباری کی صورت اختیار کر سکتے ہیں۔ موجودہ سردی کی لہر کے دوران سب سے زیادہ شدید اور خلل ڈالنے والی برفباری کا امکان انہی علاقوں اور اوقات میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائیں بھی برف کے ڈھیر بننے (Snowdrift) اور عارضی برفانی طوفانی صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:38 GMT+5 , Processed in 0.046485 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list