Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 257|Reply: 0

ایم ٹی وی کے میوزک چینلز بند، 44 سالہ میوزک دور کا اختتام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-2 23:30:10 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک عہد اختتام کو پہنچ گیا، ایم ٹی وی (MTV) نے اپنے 24 گھنٹے میوزک پر مبنی آخری چینلز بند کر دیے۔

اس اقدام کے ساتھ ہی 1981 میں شروع ہونے والا ایم ٹی وی کا خالص میوزک دور باضابطہ طور پر ختم ہوگیا، یہ بندش 31 دسمبر 2025 کو عمل میں آئی، جب ایم ٹی وی کے موجودہ ڈسٹری بیوشن معاہدے کی مدت ختم ہو گئی، اس کے بعد دنیا بھر میں ایم ٹی وی کا کوئی بھی میوزک اونلی چینل آن ایئر نہیں رہا۔

اس فیصلے کے تحت متعدد مقبول چینلز بند کر دیے گئے، جس میں ایم ٹی وی میوزک، ایم ٹی وی 80s، ایم ٹی وی 90s، ایم ٹی وی 00s، کلب ایم ٹی وی اور ایم ٹی وی لائیو شامل ہیں۔ یہ چینلز برطانیہ، برازیل، آسٹریلیا، یورپ اور دیگر کئی خطوں میں نشر ہو رہے تھے۔

ایم ٹی وی کی جانب سے اس فیصلے کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا، یہ اقدام پیراماؤنٹ اسکائی ڈانس انضمام کے بعد اخراجات کم کرنے کی پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے، تاہم ایم ٹی وی کا مرکزی چینل بدستور کام کرتا رہے گا، جس میں اب زیادہ تر ریئلٹی شوز اور پاپ کلچر سے متعلق پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

چینلز کی بندش کے موقع پر ہر چینل نے ایک مخصوص گانے کے ساتھ نشریات کا اختتام کیا، جس نے ناظرین کو جذباتی کر دیا، ایم ٹی وی میوزک نے وہی گانا نشر کیا جس سے ایم ٹی وی کا آغاز ہوا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:38 GMT+5 , Processed in 0.045687 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list