Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 704|Reply: 0

بلیو اکانومی پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، احسن اقبال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-3 01:25:43 | Show all posts |Read mode
  

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔

بلیو اکانومی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہزار کلو میٹر ساحل اور وسیع سمندری حدود کے باوجود مکمل صلاحیت استعمال نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور کراچی پورٹس کو سینٹرل ایشیا کے ساتھ تجارتی روابط کےلیے ترقی دی جارہی ہے، صرف ماہی گیری نہیں بلکہ پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر بھی توجہ ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیگر ممالک نے اپنے سمندری وسائل کے استعمال سے بلیو اکانومی کو معاشی ترقی کا اہم ستون بنایا ہے، بلوچستان کے سمندری علاقے ملک کی معیشت میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی نے میری ٹائم شعبے کے منصوبوں کےلیے بنیادی ڈھانچہ تیار کیا، گوادر کو طویل المدتی معاشی پلیٹ فارم کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فشریز اور ایکوا کلچرمیں ویلیو ایڈیشن ملکی معیشت کو فروغ دے گا، سیاحت کے شعبے میں بلیو اکانومی کے امکانات پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں بلیو اکانومی کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، تمام میری ٹائم پروجیکٹس کے لیے مربوط اور مرکوز حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت بلیو اکانومی کو قومی ترقی کا اسٹریٹجک ستون بنایا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:35 GMT+5 , Processed in 0.049028 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list