Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 228|Reply: 0

شمیمہ بیگم کو کسی صورت برطانیہ واپسی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، شبانہ محمود

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-3 01:25:46 | Show all posts |Read mode
  برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود(فائل فوٹو)۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے داعش کے ایک جنگجو کی دلہن بننے والی شمیمہ بیگم کی شہریت منسوخی کے فیصلے کا مضبوطی کیساتھ دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شمیمہ بیگم کو کسی صورت بھی برطانیہ میں واپس داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ وہ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں اس امر کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، شمیمہ بیگم نے ماضی میں برطانیہ چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی جس کی وجہ سے اسے برطانوی شہریت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔   
برطانوی حکومت شمیمہ بیگم کی شہریت ختم کرنے کے فیصلے کا مضبوطی سے دفاع کرے گی، حکومتی ذرائع

برطانوی حکومت نے شمیمہ بیگم کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے کر ان کی برطانوی شہریت چھین لی تھی۔   

بنگلہ دیشی نژاد شمیمہ بیگم اپنی برطانوی شہریت بحال کرانے کیلئے طویل عرصہ سے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں اور برطانوی عدالتوں میں اپنے حق میں فیصلہ نہ ہونے پر یورپی یونین میں معاملہ اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

برطانیہ کی ٹوری پارٹی نے سیکریٹری داخلہ کے موقف کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمیمہ بیگم کو کسی صورت بھی برطانیہ میں واپس داخلے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے کہا ہے کہ شمیمہ بیگم نے داعش کے پرتشدد اسلام پسند انتہا پسندوں کی حمایت کرنیکا انتخاب کیا ایسے افراد کی حمایت کرنیوالوں کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:35 GMT+5 , Processed in 0.046640 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list