Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 823|Reply: 0

کینیڈا میں مسلسل حملے، کپل شرما نے کیفے کیلئے ملک بدل لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-3 20:57:06 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

نامور بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما نے سال 2025 کا اختتام اسٹیج پر کسی پنچ لائن کے بجائے اپنے نئے کیفے کے افتتاح کے ساتھ کیا۔

انہوں نے 31 دسمبر 2025 کو دبئی میں اپنے نئے کیپس کیفے کا افتتاح کر دیا ہے۔

یہ کیفے ان کے نیٹ فلکس شو کے انداز سے متاثر ہے اور اسے ایسی جگہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جہاں شائقین بیٹھ کر کھانا کھا سکیں اور کپل شرما کی کامیڈی کی دنیا کا حصہ بن سکیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں 44 سالہ کپل شرما کے پس منظر میں دبئی سٹی کی اسکائی لائن دکھائی دے رہی ہے، جس کے بعد کیمرہ کیفے کے داخلی دروازے کی جانب بڑھتا ہے۔  

ویڈیو میں کپل شرما ہاتھ میں کافی لیے ایک گاہک کا خیرمقدم کرتے نظر آتے ہیں، جس سے کیفے کے دوستانہ اور پُرسکون ماحول کی جھلک ملتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں قائم کیپس کیفے کا اندرونی ڈیزائن کینیڈا کے شہر سرے (Surrey) میں موجود ان کے کیفے سے مشابہ ہے، جہاں گرمجوش ماحول کے ساتھ ان کی آن اسکرین شخصیت کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

دبئی میں کیپس کیفے شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔ اگرچہ مکمل مینو تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم کینیڈین برانچ میں بھارتی اور مغربی کھانوں کا امتزاج پیش کیا جاتا ہے، جن میں وڈا پاؤ، پاستا اور گرم و ٹھنڈے مشروبات شامل ہیں۔

یہ کیفے لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دی گریٹ انڈین کپل شو آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔  

شو کے چوتھے سیزن نے دو ہفتوں میں 23 لاکھ ویوز حاصل کیے ہیں اور یہ اس وقت نیٹ فلکس انڈیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نان فکشن شوز میں شامل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:49 GMT+5 , Processed in 0.048793 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list