Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 676|Reply: 0

میں نے کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی: آمنہ شیخ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-3 21:34:40 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے ہمارے معاشرے میں موجود خوبصورتی کے معیار، کاسمیٹک پروسیجرز اور خود اعتمادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ماتھے پر اکثر نظر آنے والی نمایاں لائنز کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ماتھے پر نظر آنے والی لائنز کو ختم کرنے کے لیے کبھی بھی کاسمیٹک پروسیجر کا انتخاب نہیں کیا دراصل میرے ماتھے پر لائنز واضح طور پر صرف تب نظر آتی ہیں جب میں اپنے جذبات کا اظہار کروں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا ماتھا ماشاءاللّٰہ ایک فٹبال گراؤنڈ کی طرح بہت نمایاں ہے تو بعض اوقات تو جذبات کا اظہار کرتے ہوئے میرے ماتھے پر لائنز بہت ہی زیادہ واضح نظر آتی ہیں لیکن جب میرے چہرے پر کسی قسم کے تاثرات نہیں ہوتے تو ماتھے سے لائنز خود ہی غائب ہو جاتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے پہلے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو ایک مداح نے کمنٹ سیکشن میں باقاعدہ پوچھا کہ آپ کے ماتھے پر جو لائنز نظر آتی تھیں وہ کہاں غائب ہو گئیں تو پھر میں نے اسے بھی یہی وضاحت دی۔

آمنہ شیخ نے مزید کہا کہ مجھے کاسمیٹک پروسیجرز اکثر غیر فطری محسوس ہوتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ رجحان ایک دن ختم ہو جائے گا زیادہ نہیں چل سکے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں انفرادیت اور شخصیت کی تشکیل میں خامیاں ضروری ہیں اور انہیں چھپانے کے بجائے اپنانا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:50 GMT+5 , Processed in 0.044228 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list