Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 531|Reply: 0

کراچی میں ایم کیو ایم اور مشرف کا دور اچھا تھا، صرحا اصغر کا بے باکانہ بیان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-4 04:43:13 | Show all posts |Read mode
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے کراچی کے ماضی اور حال کے حالات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نزدیک پرویز مشرف کا دورِ حکومت شہر کےلیے نسبتاً بہتر تھا، جبکہ ایم کیو ایم کا دور بھی مکمل طور پر برا نہیں تھا۔

یہ بات انہوں نے نجی چینل کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کہی، جہاں میزبان ایاز سموں نے ان سے مختلف سماجی اور شہری موضوعات پر سوالات کیے۔

پروگرام کے دوران جب کراچی کے لیے بہتر دور کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صرحا اصغر نے کہا کہ انہیں مشرف کا زمانہ زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق ایم کیو ایم کے دور میں بھی ایک خاص نظم و ضبط تھا، تاہم اس دور کی ایک تلخ حقیقت یہ تھی کہ ایک فون کال پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا۔



انہوں نے کہا کہ وہ اسی ماحول میں پلی بڑھی ہیں اور آج کے حالات کا موازنہ کیا جائے تو کئی پہلوؤں سے بہتری ضرور آئی ہے۔



اداکارہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ڈسپلن نظر آتا تھا، لیکن اب وہ قیادت اور وہ نظام موجود نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملک کو بدنام کرنے کی باتیں درست نہیں، کیونکہ دنیا بھر میں حالات خراب ہیں اور صرف پاکستان یا کراچی کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج نیویارک جیسے شہروں میں بھی بعض علاقوں میں جانا محفوظ نہیں رہا۔

کراچی میں شہری سہولتوں کی خراب صورتحال پر بات کرتے ہوئے صرحا اصغر نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں ابراہیم کے گرنے کے واقعے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نشئی افراد اکثر مین ہول کے ڈھکن چوری کرلیتے ہیں، مگر اصل سوال یہ ہے کہ انہیں روکنے والا کون ہے اور ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

اداکارہ نے سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ورکنگ ویمن کی شادی اور ماں بننے کی عمر پر بھی رائے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ کام کرنے والی خواتین کے لیے شادی کی آئیڈیل عمر 25 سال کے آس پاس ہونی چاہیے، کیونکہ تیس سال کے بعد بچوں کی پیدائش کی صورت میں اتنی توانائی نہیں رہتی کہ بچوں کی بہتر پرورش کی جاسکے۔

پروگرام کے دوران صرحا اصغر نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک پریشان کن واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور وہ ان کے گھر تک پہنچ گیا تھا، اس وقت ان کا بیٹا ریحان بہت چھوٹا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے چیخنا شروع کیا تو پورا محلہ جمع ہوگیا، جس کے بعد وہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:38 GMT+5 , Processed in 0.045972 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list