Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 638|Reply: 0

بنگلادیشی بورڈ کا مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-4 05:24:07 | Show all posts |Read mode
  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بولر مستفیض الرحمان کے بھارتی لیگ معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لینے کےلیے ہنگامی مشاورت طلب کی ہے۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں ہے لیکن فوری طور پر مشاورت کر رہے ہیں۔   
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کو ریلیز کردیا

بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا گیا: فرنچائز    

انہوں نے کہا کہ مشاورت کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے اولین ترجیح کرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی ہے، مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں سیکیورٹی کی یقین دہانی معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بات کرے گا۔   
بنگلادیش بورڈ کا پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کردیا ہے۔   

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، آئی سی سی کے سامنے بنگلادیش کے میچز سری لنکا میں کھیلنے کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔

بھارتی بورڈ نے تنگ نظری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی بورڈ کی ہدایت پر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ریلیز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں نے بنگلادیشی کرکٹرز کے بھارت میں نہ کھیلنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:47 GMT+5 , Processed in 0.046867 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list