Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 201|Reply: 0

جیسے ہی میری فلم شروع ہوئی والد نے والدہ سے کہا اٹھو تھیٹر سے باہر چلو، شکتی کپور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-4 06:03:10 | Show all posts |Read mode
  

شکتی کپور نے ہندی سنیما کے کچھ بدنام ترین منفی کردار ادا کرکے ناقابلِ فراموش کیریئر بنایا، لیکن ناظرین کی جانب سے ان کے کرداروں کو سراہنے سے بہت پہلے، ان کے والدین اس بات کو قبول نہیں کر پا رہے تھے کہ وہ کس قسم کے کرداروں کا انتخاب کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکتی کپور نے اپنے ابتدائی کامیاب دور کا ایک واقعہ یاد کیا جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب میری دو بڑی فلمیں ریلیز ہو چکی تھیں اور ایک اور بڑی فلم ’’انسانیت کے دشمن‘‘ کے نام سے ابھی ہی ریلیز ہوئی تھی تو میں نے اپنے والدین سے کہا کہ وہ فلم دیکھنے جائیں۔ میرے والدین فلم دیکھنے گئے، لیکن جیسے ہی فلم شروع ہوئی تو میرے پہلے ہی سین میں مجھے ایک لڑکی کا دوپٹہ کھینچتے ہوئے دکھایا گیا۔

شکتی کپور نے بتایا کہ اس پر میرے خاندان کا فوری اور جذباتی ردِعمل سامنے آیا اور میرے والد نے فوراً میری والدہ سے کہا کہ اٹھو اور تھیٹر سے باہر چلو۔  

والد نے کہا یہ پہلے باہر ایسا کرتا تھا اور اب بڑی اسکرین پر بھی یہی کر رہا ہے۔ دیکھو یہ کیا کر رہا ہے۔ میں یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتا۔

شکتی نے بتایا کہ ان کے والدین اس اسکرین امیج سے بہت پریشان تھے جو وہ پیش کر رہے تھے اور انہوں نے انہیں ڈانٹنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے

  • شردھا کپور کی والد شکتی کپور کے ساتھ اسپتال آمد، مداحوں کو تشویش  
  • شکتی کپور نے شردھا کپور کے کیریئر میں زوال کی افواہیں مسترد کر دیں  
  • بالی ووڈ کے صرف منفی پہلو کو اُجاگر کیا جاتا ہے: شکتی کپور  




انہوں نے مجھے فون کیا اور ڈانٹتے ہوئے کہا تم کس قسم کے کردار کر رہے ہو؟ اور کن لوگوں کے ساتھ ایسے کام کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے انسان کے کردار کرنے چاہئیں اور ہیما مالنی اور زینت امان جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ تم غنڈے کے کردار کیوں کر رہے ہو؟

ان کی تشویش کے باوجود شکتی کپور اس کام سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے جو برسوں کی جدوجہد کے بعد انہیں پہچان دلا رہا تھا۔

میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ہی مجھے جنم دیا ہے اور یہی چہرہ مجھے دیا ہے۔ اس چہرے کو دیکھ کر کوئی بھی مجھے اچھے انسان یا ہیرو کا کردار نہیں دے رہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:38 GMT+5 , Processed in 0.046672 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list