Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 267|Reply: 0

نکولس مادورو کے خلاف کارروائی، کب کیا ہوا؟ امریکی ملٹری چیف نے بتادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-4 06:39:52 | Show all posts |Read mode
  

امریکی ملٹری چیف ریسن کین نے کہا ہے کہ کئی ماہ کی تیاری اور دہائیوں کے تجربے کی بنیاد پر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی کی گئی۔

بریفنگ میں امریکی ملٹری چیف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم اور وزارت انصاف کی درخواست پر وینزویلا میں آپریشن کیا گیا، نکولس مادورو اور اہلیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔   
نکولس مادورو وینزویلا کے قانونی صدر نہیں تھے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ نکولس میدورو وینزویلا کے قانونی صدر نہیں تھے، اُن کے سر کی قیمت 50 ملین ڈالر تھی جو اہم نے بچائی ہے۔   

انہوں نے کہا کہ کئی ماہ کی تیاری اور دہائیوں کے تجربے کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، امریکا کی زمینی، فضائی اور بحری فوج نےانٹیلی جنس ایجنسی سے مل کر تیاری کی۔

ریسن کین نے مزید کہا کہ سی آئی اے، این ایس اے اور این جی اے سمیت انٹیلی جنس ایجنسیز کے تعاون کے بغیر یہ مشن پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 150 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، امریکا کے جوائنٹ فورسز کےلیے ناکامی آپشن نہیں تھا، فوجی نقصان کم سے کم کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کیا گیا۔   
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر کتنے ملین ڈالرز کا انعام تھا؟

وینز ویلا کے صدر کے گرفتاری پر امریکا نے کتنے ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا تھا؟ تفصیل سامنے آگئی۔   

امریکی ملٹری چیف نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ رات اس مشن کو انجام دینے کا حکم دیا، ہم نے 20 مختلف بری اور بحری اڈوں سے طیارے روانہ کیے۔

انہوں نے کہا کہ 150 سے زائد بمبار فائٹرز فضا میں تھے، فورس میں ایف 22، ایف 35، ایف 18، ای اے 18، ای 2، بی ون بمبار اور دیگر سپورٹ طیاروں نے حصہ لیا۔

امریکی ملٹری چیف نے کہا کہ جیسے ہی فورس کراکس کے پہنچی ایئر فورس نے وینزویلا کے ایئر ڈیفنس کو ناکارہ بنانا شروع کیا، اس طرح ہیلی کاپٹرز کو مطلوبہ ہدف پر پہنچنےکا راستہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراکس کے وقت کے مطابق رات 2 بجے ہم نکولس مادورو کے کمپاونڈ پر پہنچے، ہماری فورسز اندر داخل ہوئیں، ٹارگٹ ایریا پہنچنے پر ہمارے ہیلی کاپٹر آگ کی زد میں آئے۔

امریکی ملٹری چیف نے یہ بھی کہا کہ اس دوران ہمارا ایک ہیلی کاپٹر نشانہ بنا لیکن وہ اڑنے کے قابل تھا، آپریشن کےبعد ہمارے تمام طیارے واپس پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت انصاف نے نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا، وینزویلا سے واپسی پر متعدد سیلف ڈیفنس کے کارروائیاں بھی کی گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:36 GMT+5 , Processed in 0.048188 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list