Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 107|Reply: 0

وینزویلا کے صدر نے امریکی تحویل میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دیدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-4 18:22:00 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو ہفتے کی علی الصبح امریکی خصوصی فورسز کے اچانک آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس سے گرفتار کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل ریپڈ ریسپانس اکاؤنٹ ’ریپڈ ریسپانس 47‘ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں مادورو کو لوئر مین ہٹن میں واقع امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے دفتر کے اندر اہلکاروں کے ہمراہ چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں 63 سالہ مادورو کو ہتھکڑیاں لگے، سیاہ ہوڈی پہنے، نیلی کارپٹ والی راہداری سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر “DEA NYD“ درج ہے۔  

اس دوران انہیں وہاں موجود اہلکاروں سے ’گڈ نائٹ‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ کہتے ہوئے بھی سنا گیا۔




واضح رہے کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات فروشی، بڑی مقدار میں کوکین امریکا درآمد کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:36 GMT+5 , Processed in 0.046899 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list