Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 997|Reply: 0

وینزویلا صدر کی گرفتاری کے بعد مادورو کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-4 22:15:54 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: امریکی میڈیا  

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی گرفتاری کے بعد ان سے کیا سلوک کیا گیا اور انہیں کہاں کہاں منتقل کیا گیا، تفصیل سامنے آگئی ہے۔

نکولس مادورو کو ہفتے کی علی الصبح امریکی خصوصی فورسز کے اچانک آپریشن کے دوران دارالحکومت کاراکس سے گرفتار کیا گیا۔   
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے میں کس نے امریکا کی مدد کی؟

سی آئی اے کے سورس کے کردار کی خبر سب سے پہلے دی نیویارک ٹائمز نے دی۔   

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ  انداز میں اور اچانک انجام دی گئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی فورسز نے رات کے درمیانی حصے میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈروم سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ سو رہے تھے، دونوں کو نیند کی حالت میں گھسیٹ کر باہر نکالا گیا اور فوری طور پر امریکی تحویل میں لے لیا گیا۔

چند گھنٹوں بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مادورو کی ایک تصویر جاری کی، جس میں وہ امریکی جنگی جہاز USS Iwo Jima پر موجود دکھائی دیے، تصویر میں مادورو سرمئی ٹریک سوٹ میں ملبوس، ہاتھ میں پانی کی بوتل، آنکھوں پر ماسک اور کانوں پر ہیڈفون لگے ہوئے نظر آئے۔   
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا، امریکی میڈیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے ہیں، وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی۔   

جس کے بعد مادورو کو اسٹیورٹ ایئر نیشنل گارڈ بیس (نیویارک) پر ایک طیارے سے اترتے دیکھا گیا، جہاں ایک درجن سے زائد سیاہ لباس میں ملبوس وفاقی اہلکاروں نے انہیں اپنی تحویل میں لیا۔

سی این این کے مطابق مادورو کو پہلے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کیا گیا، پھر وہاں سے ایک اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر لے جایا گیا، اس وقت وہ اسی جیل میں قید ہیں۔




اس کے فوراً بعد وائٹ ہاؤس کے آفیشل Rapid Response اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں مادورو کو بظاہر ’پَرب واک‘ (ملزم کو میڈیا کے سامنے لانا) کے دوران دکھایا گیا۔

ویڈیو میں مادورو سیاہ ہُڈی اور پتلون میں ملبوس نظر آئے اور انہوں نے اپنے اردگرد موجود افراد کو انگریزی میں گڈ نائٹ اور ہیپی نیو ایئر کہا۔

واضح رہے کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات فروشی، بڑی مقدار میں کوکین امریکا درآمد کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:48 GMT+5 , Processed in 0.044118 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list