Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 496|Reply: 0

برسلز میں معراج النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد، لوگوں کی بڑی تعداد شریک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 01:31:12 | Show all posts |Read mode
  

جامع مسجد العابدین برسلز میں گذشتہ شب ایک عظیم الشان معراج النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلجیئم کے گرد نواح میں آباد عاشقان مصطفٰیﷺ کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ذوالفقار نے حاصل کی، جبکہ آقائے دوجہاں کی بارگاہ اقدس میں نوجوان ثناءخواں حسان مصطفٰی نے گلہاۓ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

معراج کانفرنس برسلز میں نظامت کے فرائض اور محفل کی صدارت مسجد العابدین برسلز کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد انصر نورانی نے کی۔

انھوں نے اپنے خطاب میں عاشقان مصطفٰیﷺ کے قلوب و اذہان کو دین اسلام کی روشنی سے معطر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی اور اپنی نئی نسل کی حفاظت اور آبیاری کےلیے دین مبین اور رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔   

پروگرام میں خطیب اعظم ہالینڈ حضرت علامہ مولانا شفیق الرحمن مصباحی نے واقع معراج پر خصوصی بیان فرمایا اور رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات پر مفصل روشنی ڈالی۔

انھوں نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو امت مسلمہ کی نجات کا وسیلہ قرار دیا۔  

جبکہ دعوت اسلامی کے علامہ مسعود عطاری نے بھی اپنے بیان میں واقع معراج کے رموز و اسرار کو اجاگر کرتے ہوئے رسول اکرم نور مجسم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف حسنہ کو ناگزیر قرار دیتے ہوۓ کہا کہ آپﷺ کی آمد وجہ تخلیق کائنات ہے۔

پروگرام کے اختتام پر امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:49 GMT+5 , Processed in 0.045561 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list