Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 548|Reply: 0

آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست پر غور کرے گا لیکن معاملہ آسان نہیں، رپورٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 17:07:03 | Show all posts |Read mode
  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان پر میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست پر غور ضرور کرے گا لیکن اس کے لیے معاملہ آسان نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر معاملے کا جائزہ لے گا، دو روز کے دوران آئی سی سی کے آفیشلز کا اجلاس ہوگا، آئی سی سی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ معاملہ خالصتاً بی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہے، اس معاملے میں آئی سی سی کو شامل کرنا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کرے گا، اِیونٹ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے کے حوالے سے اپنی حکومت سے بھی بات چیت کرے گا۔   
بنگلادیشی بورڈ کا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے متعلق باضابطہ اعلان

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔   

میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کے انکار سے ایونٹ کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کرنا پڑے گی، شیڈول میں تبدیلی اِس موقع پر آئی سی سی کے لیے ایک آسان مرحلہ نہیں ہے۔

بنگلادیش گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کے ساتھ شامل ہے، گروپ میچز کے علاوہ بنگلادیش کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں بھی تبدیلیاں ہوں گی۔ کرکٹ فینز کو بھی اپنے پروگرام میں ردوبدل کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بنگلادیش کو اکسانا اور پروپیگنڈا کرنا شروع کر دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش پاکستان نہیں جو آئی سی سی کے لیے اتنا اہم ہو، بنگلادیش کو انکار سے نقصان ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی بنگلادیش کی درخواست کو مسترد کر سکتا ہے، بنگلا دیش ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کھونا پڑسکتی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:50 GMT+5 , Processed in 0.045431 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list