Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 177|Reply: 0

آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 19:04:19 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اداکار کی صحت سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اداکار کے اہلِ خانہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے جبکہ ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔ فوری علاج کے بعد ان کی حالت اب بہتر ہے۔

اگرچہ وہ تاحال ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں ہیں، تاہم اہلِ خانہ نے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ اس وقت وہ خطرے سے باہر ہیں اور علاج کے لیے مثبت ردِعمل دے رہے ہیں۔

آغا شیراز نے خود بھی ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔  

انہوں نے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

اداکار کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس سامنے آنے کے بعد مداحوں، ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹروں نے اداکار کو مکمل آرام اور مسلسل طبی نگرانی کا مشورہ دیا ہے تاکہ صحتیابی کا عمل بخیر و خوبی مکمل ہو سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:50 GMT+5 , Processed in 0.045071 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list