Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 988|Reply: 0

بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر بلال مقصود کی پرائیوسی کی درخواست

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 19:04:19 | Show all posts |Read mode
  تصاویر:سوشل میڈیا

معروف موسیقار اور پروڈیوسر بلال مقصود نے بیٹی کی شادی کی تصاویر بغیر اجازت وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

بلال مقصود مشہور پاکستانی مصنف اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کے بیٹے ہیں، انہوں نے بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران ایک دل کو چھو لینے والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے والد انور مقصود اور دو بیٹوں کے ساتھ تقریب میں یکساں لباس میں نظر آئے، یہ تصویر فوراً وائرل ہو گئی اور مداحوں نے نئے جوڑے کے لیے دعائیں کیں۔

بلال نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمارے بچے اور ان کے دادا میری بیٹی کی شادی میں موجود ہیں۔ تاہم صورتحال کافی ناپسندیدہ ہوگئی جب مختلف سوشل میڈیا پیجز نے تقریب کی دیگر نجی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔   
انور مقصود کی پوتی کا نکاح، بلال مقصود نے خوبصورت تصویر شیئر کردی

انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود میں سوشل میڈیا پر بچوں اور والد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔   

بلال نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں مداحوں اور میڈیا پیجز سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ تقریب کی کچھ نجی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، مہمانوں نے یہ تصاویر نیک نیتی سے شیئر کیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ خوشی اور تقریب نجی رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم صرف وہ تصاویر یا ویڈیوز دوبارہ شیئر کریں جو میں ذاتی طور پر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتا ہوں اور کسی اور مواد سے پرہیز کریں شکریہ۔

واضح رہے کہ بلال مقصود کی بیٹی زہرا گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تقریب میں قریبی خاندان کے افراد اور زہرا کے غیر ملکی سسرالی بھی موجود تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:48 GMT+5 , Processed in 0.043664 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list