Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 127|Reply: 0

شوہر کے آخری الفاظ نے جینے کا سلیقہ سیکھا دیا: حنا بیات شوہر کو یادکرکے جذباتی ہوگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-5 21:40:05 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں اپنے شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے آخری الفاظ یاد کرکے جذباتی ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سیئنر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ شوہر کی وفات کے 3 برس بعد مجھے ان کے کہے آخری الفاظ سمجھ آگئے، میں ان کے بغیر اکیلی تو ہوں لیکن تنہا نہیں ہوں۔

حنا بیات نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل شوہر کی وفات نے میری پوری زندگی بدل کر رکھ دی تھی۔  

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں اپنے شریکِ حیات، دوست اور سہارے کے بغیر زندگی گزار سکتی ہوں۔ میرے شوہر صرف ایک شوہر ہی نہیں بلکہ ایک مخلص دوست، توجہ سے سننے والے، حوصلہ دینے والے اور ہر قدم پر ساتھ دینے والے ساتھی تھے۔  

انہوں نے کہا کہ شوہر کے آخری الفاظ نے مجھے زندگی جینے کا سلیقہ سیکھا دیا۔ میرے شوہر نے آخری وقت میں کہا تھا کہ ’اللّٰہ ہے ناں، وہ تمہارے ساتھ ہے‘۔

حنا بیات نے کہا کہ آج تین سال بعد مجھے ان الفاظ کی سچائی کا حقیقی احساس ہوا ہے، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہر لمحہ میرے ساتھ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔    
حنا خواجہ بیات نے محبت کے بغیر شادی کا دردناک قصہ بیان کردیا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے محبت کے بغیر شادی کا دردناک قصہ بیان کر دیا۔   

انہوں نے ماضی کے غموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ والد کے انتقال پر مجھے لگا کہ دنیا میں، میں بالکل تنہا رہ گئی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد ایک گہرا خلا محسوس ہوا، اور شوہر کے بعد تو جیسے میں زندگی کے بیچ کھڑی رہ گئیں۔ تاہم، اب میں سمجھ چکی ہوں کہ شوہر کے الفاظ کس قدر معنی خیز تھے۔  

ان کا کہنا ہےکہ اگرچہ میں اب اکیلی زندگی گزار رہی ہیں، مگر خود کو تنہا محسوس نہیں کرتیں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔  

انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں تکلیف ملی تو وہ بھی اللّٰہ کی طرف سے ہی آسان کی گئی، اور اس کا مقصد انسان کو اپنے قریب کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے صبر، استقامت اور ایمان پر قائم رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ انسان کی شہ رگِ سے بھی زیادہ قریب ہے اور ہر مشکل میں سہارا دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:52 GMT+5 , Processed in 0.044800 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list