Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 784|Reply: 0

ایران کا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-6 00:55:06 | Show all posts |Read mode
  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی(فائل فوٹو)۔

ایران نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے صدر اور ان کی اہلیہ کا اغوا باعثِ فخر نہیں بلکہ غیر قانونی عمل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا جیسا کہ وینزویلا کے عوام نے زور دیا، ان کے صدر کو فوراً رہا کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں نیویارک کی جیل میں قید رکھا گیا ہے، ان پر منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے، انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز امریکا کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • نیو یارک: نکولس مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت منتقل کیا گیا  
  • وینزویلا میں چینی مفادات کا قانون کے ذریعے تحفظ کیا جائے گا: چین  
  • وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کیخلاف امریکی چارج شیٹ سامنے آگئی، عمر قید کا امکان  




یاد رہے کہ امریکی حکومت نے ماضی میں صدر مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 7 اگست 2025 کو 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال کے لیے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں، دونوں پر نیویارک کے جنوبی ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:36 GMT+5 , Processed in 0.046914 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list