Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 878|Reply: 0

بالوں کا جھڑنا نہیں رک رہا تو یہ غذائیں ترک کردیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193925
Post time 2026-1-6 02:51:58 | Show all posts |Read mode
  

کیا آپ مہنگے ہیر آئل، سیرمز، شیمپو اور کنڈیشنر خریدتے ہیں؟ لیکن پھر بھی بالوں کا جھڑنا نہیں رک رہا تو شاید مسئلہ کسی اور چیز کا ہے۔

بالوں کا مسلسل جھڑنا صرف مہنگی مصنوعات استعمال کرنے سے نہیں رکتا ہے بلکہ اس کی بڑی وجہ ہماری روزمرہ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔

کچھ عام غذائیں بظاہر نقصان دہ محسوس نہیں ہوتیں مگر آہستہ آہستہ جسم میں سوزش، ہارمونل عدم توازن، غذائی کمی اور بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچانے اور ان کے جھڑنے کا سبب بنتی ہیں۔

اگر آپ ریفائنڈ کاربو ہائیڈریٹس یعنی سفید ڈبل روٹی، بسکٹ، پیسٹری، مٹھائیاں اور میٹھے اسنیکس کھا رہے ہیں تو آپ کے بال کمزور ہوں گے۔

زیادہ تلی ہوئی غذائیں جن میں عام طور پر ٹرانس فیٹس، اومیگا 6 فیٹس اور نمک کی بھرمار اور غذائیت کی قلت ہوتی ہے، وہ بھی بال جھڑنے کا سبب ہیں۔

ٹونا مچھلی، یعنی شارک، سوڈفش، کنگ میکریل اور دیگر اقسام کی ٹونا مچھلی ذائقے میں تو اچھی ہوتی ہیں لیکن یہ بالوں کیلئے نقصان دہ ہے، یہ بات 2019ء کی تحقیق میں بھی سامنے آچکی ہے۔

سرخ گوشت جو بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو بڑھاتا ہے ساتھ ہی بالوں پر بھی منفی اثر چھوڑتا ہے، 2010ء کی تحقیق میں اس بات کا خلاصہ کیا گیا۔

اگر آپ اپنے بالوں کا تحفظ چاہتے ہیں تو آپ کےلیے میٹھے مشروبات سے دور رہنا ہوگا، یہ نہ صرف معدے بلکہ مجموعی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:36 GMT+5 , Processed in 0.048758 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list