Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 398|Reply: 0

ملائیشین اداکارہ نے شادی کی پرتعیش پیشکش ٹھکرادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-6 04:48:55 | Show all posts |Read mode
  ملائیشین اداکارہ ایمی نور ٹینی(تصویر سوشل میڈیا)۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایمی نور ٹینی نے حال ہی میں اپنے ایک انکشاف کے ذریعے اس وقت ہلچل مچا دی جب انہوں نے بتایا کہ انہیں نے ایک انتہائی اہم شخصیت کی جانب سے دی گئی پرتعیش پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، جس میں انہیں اس شخصیت نے اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کی تھی۔

ملائیشین رئیلٹی ٹیلی ویژن اسٹار اور کونٹینٹ کریئیٹر صفوان نذری کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ایمی نے بتایا اس شخص نے انہیں ایک بنگلہ، گاڑی، 10 ایکڑ زمین اور ماہانہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ جیب خرچ کی پیشکش کی تھی جو کہ تقریباً 34 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

ایمی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی بھرپور اعانت سے اس رشتے کی پیشکش کو مسترد کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسان کی خودی اور قدر و قیمت کا معیار دولت اور جائیداد نہیں۔ انکے مطابق مالی تحفظ کسی بھی رشتے میں عزت نفس، جذبات اور جذبے کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ انکی یہ گفتگو جلد ہی عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ایمی نور ٹینی کے مطابق صرف مادی آسائشیں شریک حیات سے متعلق توقعات سے مطابقت نہیں رکھتیں بلکہ زندگی کے ساتھی کے انتخاب میں جذباتی ہم آہنگی اور جسمانی کشش بھی بہت اہم ہوتی ہیں۔ انہوں نے پرمزاح انداز میں کہا انہیں نوجوان اور پرکشش شریکِ حیات پسند ہیں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ ایمی نور ٹینی ملائشیا کی تفریحی اور کاروباری دنیا میں اپنی ایک متنوع شناخت بنا رہی ہیں۔ وہ اداکارہ، ٹی وی ہوسٹ، مقابلہ حسن کی شریک اور کارپوریٹ ایونٹ میزبان کے طور پر معروف ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:52 GMT+5 , Processed in 0.045351 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list