Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 572|Reply: 0

سردیوں میں جلد کی حفاظت اب آسان، کیمیکل فری ونٹر لوشن گھر پر تیار کریں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-6 15:12:44 | Show all posts |Read mode
سردیوں کے موسم میں جلد کا خشک ہونا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے اور اسی پریشانی کے باعث زیادہ تر افراد مارکیٹ میں دستیاب لوشنز کا سہارا لیتے ہیں، جو اکثر کیمیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں۔

یہ مصنوعات وقتی طور پر جلد کو نرمی تو فراہم کرتی ہیں، مگر بعض اوقات جلد پر منفی اثرات بھی چھوڑ سکتی ہیں۔ ایسے میں ماہرین قدرتی اور گھریلو حل کو زیادہ محفوظ اور مؤثر قرار دیتے ہیں۔



اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک ایسا ونٹر لوشن بنانے کا طریقہ بتایا ہے جو مکمل طور پر کیمیکل سے پاک ہے اور گھر پر آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ ان کے مطابق اس لوشن کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف جلد کی خشکی کم ہوتی ہے بلکہ اس کی قدرتی خوبصورتی بھی برقرار رہتی ہے، اور کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس کا خدشہ بھی نہیں رہتا۔



اس لوشن کو تیار کرنے کےلیے چند عام اجزاء درکار ہوتے ہیں جن میں دو دو چائے کے چمچ بالائی، شہد، ویسلین، مچھلی کا تیل یا ناریل کا تیل اور بے بی لوشن شامل ہیں۔ یہ تمام اجزا جلد کو نمی، غذائیت اور نرمی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بنانے کے طریقے کے مطابق تمام اجزاء ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اچھی طرح مکس کیے جائیں۔ جب یہ آمیزہ یکجان ہو کر محلول کی شکل اختیار کرلے تو چولہا بند کردیا جائے۔ اس کے بعد اس آمیزے کو کسی صاف برتن میں منتقل کرکے ٹھنڈا ہونے تک ہلایا جاتا رہے۔ ٹھنڈا ہونے پر یہ کریم کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ اس قدرتی ونٹر لوشن کو روزانہ استعمال کرنے سے جلد میں نمایاں نرمی اور تازگی محسوس کی جا سکتی ہے، جو سردیوں میں مہنگی اور کیمیکل والی مصنوعات کا ایک محفوظ متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:52 GMT+5 , Processed in 0.046622 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list