Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 251|Reply: 0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی بیک گراؤنڈ یا پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193853
Post time 2026-1-6 19:06:52 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستانی بیک گراؤنڈ یا پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی پانچ ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا ہے تاہم بورڈز کو نہ تو آئی سی سی سے جواب ملا اور نہ بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی یقین دلایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ویزوں کے حصول کے لیے کرکٹرز کو مشکلات کے سامنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں گرین پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستان بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز شامل ہیں۔   
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائے گی: آصف اکبر

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھارت کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔   

ذرائع کے مطابق ان ٹیموں کے بورڈز نے آپس میں مشاورت شروع کر رکھی ہے، ان ٹیموں کے بورڈز نے ایک دوسرے سے اس معاملے پر پریشانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈز نے آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم کوئی گارنٹی نہیں ملی، ٹیموں کے بورڈز کو ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے آئی سی سی کو اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 18:10 GMT+5 , Processed in 0.044037 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list